جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 103
١٠٣ کام بند نہیں کر سکتے اور اُن کے ہاتھ میں بڑی بڑی گرزیں ہیں جو صلیب توڑنے اور مخلوق پرستی کی میل کچلنے کے لیئے دئے گئے ہیں یا (صفحه ۱۸ طبع اوّل) نیز فرمایا :- چونکہ یہ عاجز راستی اور سچائی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اس لیے تم صداقت کے نشان ہر ایک طرف پاؤ گے۔وہ وقت دور نہیں بلکہ بہت قریب ہے کہ جب تم فرشتوں کی فوجیں آسمان سے اترتی اور ایشیا اور یورپ اور امریکہ کے دلوں پر نازل ہوتی دیکھو گے۔یہ تم قرآن شریف سے معلوم کر چکے ہو کہ خلیفہ اللہ کے نزول کے ساتھ فرشتوں کا نازل ہونا ضروری ہے تاکہ دلوں کو حق کی طرف پھیریں بھو تم اس نشان کے منتظر رہو۔“ (صفحه ۲۲ طبع اول ) حضور ایک شعر میں یہ شفی صداقت بے نقاب کرتے ہیں :۔ارى فوج الملائكة الكرام يكفّ المُصطفى اضحى الزمام داعجاز مسیح یں ملائکہ کرام کے لشکر دیکھتا ہوں جن کی باگ ڈور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھے میں دی گئی ہے۔اس پیشگوئی کے مطابق احمدیت کی پہلی صدی کے دوران یورپ و امرکریں عیسائیت کی شکست فاش اور دین حق کی فتح و کامرانی کے لیے ایسے ایسے طریق پر نزول ملائکہ ہوا کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اس انقلاب عظیم کی فصیل تو بہت طویل ہے نمونہ چند امور مشتمل ایک مختصر ساخا کہ پیش کرنا کافی ہوگا۔اول مغربی محققین کو ۱۹۱۰ ء میں حضرت اقدس مسیح موعود کے سکیچر اسلامی