اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 33
33 حزب اللہ پاکستان کے امیر جناب مولانا حبیب اللہ شاہ کا تھا جنہوں نے خاص اس جہاد کے لیے حقیقت قیام پاکستان بتوثیق بشارات“ کے نام سے ایک رسالہ سپرد قلم کیا اور اسے ہر طرف پھیلا دیا۔ے تمبر 1974ء کے بعد پاکستانی پریس نے مسٹر بھٹو محافظ ختم نبوت“ کے نام سے گونج رہے تھے اور الامارات المتحد ہ “ کا اخبار الاتحاد اپنی دسمبر 1973ء کی اشاعت میں اعلان کر چکا تھا کہ موصوف خدا کی طرف سے مبعوث ہونے والے قائد ہیں۔اس ماحول میں حضرت نعمت اللہ ولی کے نام پر بعض نئے اشعار تیار کئے گئے اور ان کو معہ دوسرے جعلی اشعار کے ایک دو ورقہ کی شکل میں آرٹ ایگز یوز پریس شاہراہ لیاقت کراچی سے شائع کر دیا گیا۔اس ہینڈ بل میں عوام کو بتایا گیا کہ وو حضرت شاہ نعمت اللہ ولی نے اپنی منظوم پیش گوئیوں میں واضح طور پر ذوالفقار علی بھٹو کے برسراقتدار آنے کا بھی واضح اشارہ کر دیا تھا انہوں نے پیش گوئی کی تھی۔با نام ذال مردے حق گود نیک نام گیر و عناں شو دز و کارے مجاہدانہ یعنی ذال سے شروع ہونے والے نام کا ایک شخص جو حق گو اور شہرت یافتہ ہو گا عنان حکومت اپنے ہاتھ میں لے گا اور اس کے ہاتھ سے کوئی مجاہدانہ کام انجام پائے گا۔عربی متن : " القادم الينا اليوم زعيم من الزعماء الدين يبعث الله بهم الى الامم عند ما تشتد المحين وتتكاثف ظلمات الياس و ذو الفقار على بوتو واحد من هو لاء الرجال العظام القلائل في تاريخ كل امة" (صفحه ۳)