اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 22 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 22

22 حسب ذیل ہیں:۔ا۔نیز فرمایا : کہ الہام مقبولوں کا وصف ہے اور بغیر الہام استدلال کرنا مردودوں کا فعل ہے ہے (اردو ترجمہ کتاب تذکرۃ الاولیاء صفحہ 15 مطبوعہ منزل نقشبندیہ لاہور ) ۲۔منقول ہے کہ ایک روز یہ حدیث پڑھی گئی اخـــر مـن يـخـرج مـن النَّارِ يُقَالُ له نهاد ، یعنی اس امت میں سے سب سے اخیر جو دوزخ سے نکلے گا وہ اسی ہزار سال بعد نکلے گا اور جس کا نام نہاد ہو گا۔یہ سن کر فرمایا سے کاش ! وہ نہاد حسن ہی ہوتا ترجمه کتاب تذکرۃ الاولیاء صفحہ 27 مطبوعہ منزل نقشبندیہ لاہور ) ۳۔منقول ہے کہ حسن بصری کا ایک آتش پرست ہمسایہ شمعون نام بیمار ہوا۔جب اس کی حالت نازک ہوگئی تو کسی نے آکر آپ کو اطلاع کی کہ اپنے ہمسایہ کی خبر تو پوچھیں۔آپ اس کے پاس آئے دیکھا کہ آگ کے دھوئیں کے مارے سیاہ ہو گیا ہے آپ نے فرمایا اب تو خدا تعالیٰ سے ڈرو۔ساری عمر تو تم نے آگ اور دھوئیں میں بسر کی اب تو اسلام قبول کرو۔ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے شمعون نے کہا تین باتیں مجھے اسلام سے روکتی ہیں۔ایک یہ کہ تم دنیا کو بُرا کہتے ہو اور پھر دن رات اس کی تلاش میں رہتے ہو دوسرے یہ کہ موت کو حق سمجھتے ہو۔پھر اس کے لیے تیاری نہیں کرتے تیسرے یہ کہ دیدار حق کے قائل ہو اور پھر زندگی میں ایسے کام کرتے ہو سر بسر اس کی رضا کے برخلاف ہیں۔آپ نے فرمایا کہ یہ علامت آشناؤں کی ہے۔پس اگر مومن ا قول حضرت امام جعفر صادق ہے تذکرۃ الاولیاء فاری مطبوعہ 1306 صفحہ 11 حضرت حسن بصری