اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 21
21 کے زانو پیچھے آزردہ دل ہو کر بیٹھ گیا میں نے کہا یہ میرا کام نہیں۔(اردو تر جمعه کتاب تذکرۃ الاولیاء صفحه ۵۵۰ مطبوعہ منزل نقشبندیہ لاہور ) ا۔پیغمبر خدا سے اللہ سے منقول ہے کہ بعض قبرستان ایسے ہوں گے کہ ان حبل کے چاروں کونے پکڑ کر اسے بغیر حساب کے بہشت میں ڈال دیں گے ان میں سے ایک بقیع بھی ہے۔ترجمه کتاب تذکرۃ الاولیاء صفحہ 616 مطبوعہ منزل نقشبند یہ لاہور ) مذکورہ ایڈیشن میں علامہ عبدالرحمان صاحب شوق نے اگر چہ احمد یہ علم کلام کی موید عبارتوں کو اپنی کتاب سے خارج کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا تا ہم خوش قسمتی سے بعض حوالے ہنوز اس ایڈیشن میں ایسے بھی رہ گئے جن سے احمدی فائدہ اٹھا سکتے تھے لہذا ضرورت پڑی کہ بقیہ تمام حوالے بھی چن چن کر نکال باہر کئے جائیں تا کہ آئندہ نسلیں تذکرۃ الاولیاء کے مطالعہ کے نتیجہ میں احمدیت سے متاثر نہ ہو جائیں۔یہ کٹھن فریضہ جناب رئیس احمد صاحب جعفری سے نے نہایت خوبی اور کمال محنت و عرقریزی سے انجام دیا۔چنانچہ انہوں نے دنیا تذکرۃ الاولیاء “ لکھا جس کے پہلے حصہ میں اصل ” تذکرۃ الاولیاء کا اپنے مفید مطلب خلاصہ شامل کیا اور حصہ دوم میں برصغیر پاک و ہند کے بعض صوفیاء کے حالات درج کئے۔اس مصلحت آمیز کارروائی کے نتیجہ میں جو حوالے قارئین کی آنکھوں سے مستقل طور پر اوجھل ہو گئے وہ تذكرة الاولياء فارسی مطبوعہ 1306ھ صفحہ 361-1360 قول حضرت ابوالقاسم نصر آبادی سے تذکرۃ الاولیاء فارسی مطبوعہ 1306 ھ صفحہ 409 وفات 28 اکتوبر 1968ء