احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 318
قانون کے بارے میں اس پارٹی کا رویہ ایسا تھا کہ جب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے انہیں خط لکھا تو انہوں نے اس کے خط کی کوئی پرواہ نہیں کی۔( عدالتی فیصلہ صفحہ (20) اور اس سیاسی جماعت کا رویہ ایسا تھا کہ جو بھی ایسا رویہ اپنائے گا وہ بغاوت کا مرتکب ہو گا جس کی سزا عمر قید ہے۔عدالتی فیصلہ صفحہ (22) اس فیصلہ میں یہ تشویشناک انکشاف کیا گیا ہے کہ جب اس پارٹی کو الیکشن کمیشن کے روبرو رجسٹر کرایا گیا تو اس کام کے لئے متحدہ عرب امارات میں رہائشی ایک پاکستانی نے جس کے پاس سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا کارڈ NICOP تھا اس نے پاکستان آکر اس کی رجسٹریشن کرائی تھی۔یہ پہلو درج کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے اس فیصلہ میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ پاکستان کے انتخابی قوانین کی رو سے پاکستان میں کسی ایسی سیاسی پارٹی کی اجازت نہیں ہے جو کہ "Foreign Aided" ہو یعنی وہ بیرون ملک سے مالی مد دوصول کرتی ہو۔( عدالتی فیصلہ صفحہ 24) اور پاکستان کے انتخابی قوانین کی رو سے پاکستان کی ہر سیاسی جماعت پر لازم ہے کہ وہ اپنے فنڈ ز کا حساب الیکشن کمیشن کو مہیا کرے لیکن تحریک لبیک نے یہ تفصیل الیکشن کمیشن کو مہیا نہیں کی تھی کہ اس کے مالی وسائل کہاں سے آرہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس جماعت کو بار بار اس کی یاددہانی کرائی لیکن اس پارٹی نے پھر بھی یہ حساب جمع نہیں کرایا اور الیکشن کمیشن نے بھی اس کے نہ ملنے پر قانونی کارروائی نہیں کی۔( عدالتی فیصلہ صفحہ 25 و 26 ) جب فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے کر لوگوں کی زندگیاں اجیرن کی جارہی تھیں اور 318