احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 317 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 317

کو اسلام اور مسلمانوں کا نمائندہ سمجھا جانے لگا ہے اور یہ طرز عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے سراسر خلاف ہے۔عدالتی فیصلہ کے الفاظ سے ظاہر ہے کہ سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کے نزدیک جماعت احمدیہ کے مذکورہ مخالفین کے اس طبقہ کا رویہ ایسا تھا جو کہ اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کر کے پیش کر رہا تھا اور پھر اس عدالتی فیصلہ میں لکھا ہے کہ جب جماعت احمدیہ کے مخالفین کے اس گروہ نے اپنی مہم جوئی شروع کی تو بعض بے اصول میڈیا چینلز نے انہیں اس طرح کی مفت تشہیر مہیا کرنی شروع کی کہ تحریک لبیک نام کا یہ گمنام گروہ لوگوں کی نظروں میں آنا شروع ہو گیا اور اس کے نتیجہ میں یہ گالی گلوچ اور جارحانہ رویہ میں اور بھی ترقی کر گئے۔(صفحہ 5,4) اس فیصلہ کی رو سے اس گروہ کی روش ایسی تھی کہ عام لوگوں کے وہ بنیادی انسانی حقوق بھی پامال ہونے لگے جن کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے۔چنانچہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ میں لکھا ہے Abusing, threatening and attacking people underminers their right to live a life of "dignitly" (guaranteed under Article 14 (1) of the Constitution) (page 10) which requires enforcement۔ترجمہ : گالیاں اور دھمکیاں دیتے ہوئے اور حملے کرتے ہوئے یہ لوگ دوسروں کے با وقار زندگی گزارنے کے حق کو بھی مجروح کرتے ہیں [ اس کی ضمانت آئین کی شق 14 (1) میں دی گئی ہے] جو کہ نافذ کئے جانے کا تقاضہ کرتی ہے۔317