احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 256
ترجمہ: یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے ، یہی ہیں وہ جو بہترین مخلوق ہیں۔ان کی جزا اُن کے رب کے پاس ہمیشہ کی جنتیں ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔وہ ابدالآباد تک ان میں رہنے والے ہوں گے۔اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہو گئے۔یہ اس کے لئے ہے جو اپنے رب سے خائف رہا۔اور سورۃ المائدۃ میں تمام سچے لوگوں کے لئے رضی اللہ نھم کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: قَالَ اللهُ هَذَا يَوْمُ يَنفَعُ الصَّادِقِينَ صِدقُهُمْ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (المائدة : 120) ترجمہ: اللہ نے کہا کہ یہ وہ دن ہے کہ بچوں کو ان کا سیچ فائدہ پہنچانے والا ہے۔ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ان میں وہ ہمیشہ ہمیش رہنے والے ہیں۔اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ سورۃ المجادلہ میں فرماتا ہے: لا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ أُوْلَئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوجٍ مِّنْهُ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ أُولَئِكَ حِزْبُ اللَّهِ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ 256 (المجادلة : 23)