احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 186 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 186

درخواست گزاروں کا موقف سب سے پہلے اس مسئلہ کا ذکر اللہ وسایا صاحب کی درخواست میں آیا۔ان کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے: "Direct the Respondent No۔3to maintain, henceforth, a separate database of individuals belonging to Qadiani group/Lahori group entering in civil service so that in future they may not be posted in offices involving (page 3) sensitive matter/s', ترجمہ: مدعاعلیہ نمبر 3 کو ہدایت کی جائے کہ وہ قادیانی / لاہوری گروہ سے تعلق رکھنے والوں کے علیحدہ اعدادو شمار جمع رکھنے کا اہتمام کرے تا کہ انہیں ایسے عہدوں پر مقرر نہ کیا جائے جو 66 حساس معاملات سے نمٹتے ہیں۔یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ اس فیصلہ میں key posts‘ اور ’sensitive posts کا نام تو کئی جگہ آیا ہے لیکن یہ وضاحت نہیں کہ حساس یا کلیدی اسامیوں سے کیا مراد ہے؟ جماعت احمدیہ کے مخالفین کی طرف سے یہ مطالبہ بہت پرانا ہے کہ احمدیوں کو کلیدی یا حساس اسامیوں پر نہ لگایا جائے۔جہاں تک ان عہدوں کی تعریف کا تعلق ہے تو یہ سوال 1953ء کے فسادات پر بننے والی تحقیقاتی عدالت میں بھی کیا گیا تھا۔اس وقت یہ موقف پیش کیا گیا تھا کہ ” کلیدی اسامی“ سے مراد وہ عہدہ ہے جس کا کام پالیسی وضع کرنا ہولیکن جب ان سے یہ دریافت کیا گیا کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے علاوہ ، جو اُس وقت وزیر خارجہ تھے اور کون سے احمدی کلیدی عہدے پر مقرر ہیں ؟ تو وہ کسی اور ایسے احمدی کا نام 186