اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 95 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 95

95 کیا کرتے تھے جس کی چند مثالیں پہلے دی جا چکی ہیں اسی طرح اللہ تعالی قرآن کریم میں آپ کی زوجہ مبارکہ حضرت عائشہ صدیقہ پر منافقین نے جو الزام لگا کر آپ کی اور آپ کی زوجہ مطہرہ کی توہین کی تھی اس کا ذکر فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ جَاءَ وَبِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنكُمْ ، لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُمْ ، بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ لِكُلِّ امْرِى مِنْهُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ (النور آیت ۱۲) یعنی۔یقیناً وہ لوگ جنہوں نے بڑا اتہام باندھا ہے تمہیں میں سے ایک گروہ ہے تم اس (فعل) کو اپنے لئے برا نہ سمجھو بلکہ وہ تمہارے لئے بہت اچھا تھا ( کیونکہ اس کی وجہ سے ایک پر حکمت تعلیم تم کو مل گئی ) ان میں سے ہر شخص کو اس نے جتنا گناہ کیا تھا اس کی سزامل جائے گی اور جو شخص اس گناہ کے بڑے حصے کا ذمہ دار تھا اس کو بہت بڑا عذاب ملے گا۔اب میں ایک اور مثال توہین رسالت کی قرآن کریم سے پیش کرتا ہوں جس کا تعلق ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفے علم کی ذات سے ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔يَقُولُونَ لَئِنْ رَّجَعْنَ إِلَى الْمَدِينَةِ لَيُخْرِجَنَّ الْأَعَزُّمِنْهَا الْأَذَلَّ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَلَكِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَا يَعْلَمُونَ (المتفقون آیت ۹) وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ کی طرف لوٹ کر گئے تو جو مدینہ کا سب سے معزز آدمی ہے وہ مدینہ کے سب سے ذلیل آدمی کو اس سے نکال دیگا۔اور عزت اللہ اور اس کے رسول اور مومنوں کو ہی حاصل ہے لیکن منافق جانتے نہیں۔