اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 92 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 92

92 یعنی۔اور یقیناً تجھ سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی ہنسی کی گئی پھر گھیر لیا ان لوگوں کو جنہوں نے ہنسی کی تھی اسی (عذاب) نے جس پر وہ ہنسی کیا کرتے تھے۔یہی آیت قرآن کریم میں سورۃ الانبیاء میں بھی آیت نمبر ۴۲ کے طور پر آئی ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ایک اور جگہ فرماتا ہے۔وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ د فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ (الرعد آیت ۲۳) یعنی۔اور یقیناً ہنسی کی گئی تجھ سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی پس میں نے ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا تھا مہلت دی پھر میں نے انہیں پکڑ لیا پس پیسز اکیسی ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے فَأَصَابَهُمْ سَيّاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (النحل آیت ۳۵) یعنی۔پس جیسے وہ عمل کیا کرتے تھے ویسی ہی بدیاں ان کو پہنچی اور جن باتوں کے ساتھ وہ ہنسی کیا کرتے تھے انہیں نے ان کو گھیر لیا۔یہ مضمون که وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهُزمون قرآن کریم میں کئی مقامات پر بیان ہوا ہے جیسا کہ سورۃ الاحقاف آیت ۲۷ سورة الجاثية آیت ۳۴ سورة المؤمن آیت ۸۴ سورۃ الزمر آیت ۴۹ سورۃ ھود آیت ۹ اسی طرح اللہ تعالیٰ سورۃ الشعراء میں فرماتا ہے فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمُ انْبُوا مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ ( الشعراء آیت) یعنی۔پس یقیناً تکذیب کی انہوں نے پس عنقریب ان کے پاس وہ خبریں آئیں گی جن کے ساتھ وہ ہنسی کیا کرتے تھے۔