اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 91 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 91

91 توہین رسالت کیا ہے؟ خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والے انبیاء کی تو ہین کا سلسلہ کوئی نیا سلسلہ نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں اپنے کلام قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ حسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْ يتهم مِن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْرُونَ۔(ئیس آیت ۳۱) یعنی۔ہائے افسوس ہے مجھے اپنے بندوں پر جب بھی ان کی طرف کوئی رسول بھیجا گیا اس سے صرف انہوں نے استہز ا ہی کیا۔قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں اس بات کا بھی علم ہوتا ہے کہ نبیوں سے کس کس قسم کے استہزاء کئے جاتے رہے ہیں بلکہ قرآن کریم نے تو کافروں اور منافقوں کے ہنسی اور مذاق کو ان کی عادت کے طور پر بیان کیا ہے جیسا کہ فرماتا ہے وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِيْهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ المَا نَحْنُ مُسْتَهْزِاون (البقرة آيت (۱۵) یعنی۔اور جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب وہ اپنے شیطانوں کی طرف جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ان سے صرف ہنسی کرنے والے ہیں۔اسی طرح ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَقَدِ اسْتَهْزِقٌ بِرُسُلٍ مِن قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَهَرُوا مِنْهُمْ مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (الانعام آیت ۱۱)