اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 81 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 81

81 بات پختہ باتوں میں سے ہوگی۔غور کیا جائے تو قرآن کریم کی یہ پیشگوئی اس آخری زمانہ میں جس طرح پوری ہوئی ہے اس سے قبل کسی زمانہ میں بھی اس کی کوئی مثال دکھائی نہیں دیتی۔عیسائی قوم نے جو کہ اہل کتاب کہلاتے ہیں اور ہندوؤں نے خاص کر آریہ سماج والوں نے جو کہ مشرک کہلاتے ہیں جس قدر دل آزاری کی باتیں اس دور میں کی ہیں پہلے دور میں اس کا عشر عشیر بھی دکھائی نہیں دیتا۔یہ پیشگوئی اس زمانہ کے لئے خاص تھی جو پوری ہوئی۔اور خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر تھا کہ ایسا ہی ہو سو ہوا اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کے لئے اس میں ایک نصیحت بھی ہے جسے بھلا دیا گیا ہے۔وہ یہ کہ یہ تو مقدر ہے کہ اہل کتاب اور مشرک مسلمانوں کی دل آزاری کی باتیں کریں گے اور ان کا اس طرح کی باتیں کرنا یہ مسلمانوں کے لئے ایک آزمائش کی بات ہوگی۔ایسی باتیں کرنے والوں کی طرف سے مسلمانوں کو جانوں اور مالوں کا بھی نقصان اٹھانا پڑے گا اور دل آزاری کی باتیں بھی سننے پڑیں گی۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ ایسے موقعہ پر تمہیں صبر سے کام لینا ہے اور تقویٰ اختیار کرنا ہے اور فرمایا کہ اگر تم اس پر کار بند ہو گئے تو یہ بات تمہاری مضبوطی اور پختگی کی بات ہوگی۔جب ہم اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفے یا اللہ نیلم کے زمانہ کو دیکھتے ہیں تو ایسی باتیں ایک حد تک ہمیں وہاں بھی دکھائی دیتی ہیں کیونکہ ایک تو یہ مدنی سورت ہے اور اس دور میں حالت کافی حد تک تبدیل ہو چکے تھے اگر چہ اس زمانہ کے لوگوں نے بھی آپ اور آپ کے صحابہ کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کیا اور ایسی ہی دل آزاری کی باتیں کر کر کے آپ اور آپ کے اصحاب کو تکلیفیں پہنچا ئیں ایسے مواقع پر آنحضرت بیل نام کا اور آپ کے اصحاب کا جو اسوہ ہے وہ ہمارے سامنے ہے اس کی بہت سی مثالیں او پر پیش بھی کی گئی ہیں۔اس زمانہ میں جبکہ قرون