اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 54 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 54

54۔۔۔۔۔ضرورت تھی آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ مخالفین اسلام نے کس قدر گندی زبان ہمارے پیارے آقا سلام کے بارے میں استعمال کی اور کیسی کیسی بدزبانیاں کی تھیں اس بات کا اندازہ صرف اس ایک ہی حوالہ سے کیا جاسکتا ہے۔جو زبان آریہ اور عیسائی آنحضرت صلیم کے متعلق استعمال کرتے تھے کوئی بھی مسلمان اس قسم کی زبان دیگر مذاہب کے بزرگوں کے خلاف استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مخالفین کی بدگوئیوں اور بدزبانیوں کا نمونہ بھی پیش فرمایا اور گورنمنٹ کو اس طرف توجہ دلائی کہ عصمت انبیاء کو قائم کرنے اور کتب مقدسہ کے تقدس کو قائم رکھنے کے لئے ایسا قانون بنایا جائے کہ کوئی بھی مذہب والا اگر کسی دوسرے مذہب کے پیشوا اور ان کی کتب مقدسہ کے تقدس کو پامال کرتا ہے تو اسے حکومتی سطح پر ایک قراروا اجبی سزادی جائے۔دنیا کا کوئی بھی ملک ہو اس وقت مختلف مذاہب کے ماننے والے وہاں پائے جاتے ہیں۔جس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہندوستان کی حکومت کے سامنے یہ بات رکھی تھی اس وقت بھی ہندوستان تمام مذاہب کا اکھاڑا بن چکا تھا اسی لئے آپ نے گورنمنٹ کے سامنے تمام مذاہب کے تقدس کے قیام اور ملک میں امن قائم رکھنے کی خاطر تجاویز پیش کی تھیں لیکن افسوس کہ گورنمنٹ نے اس نہج پر قانون بنانے کی طرف توجہ نہ کی اگر چہ حالات کے بدلنے کے ساتھ ساتھ تعزیرات کی دفعہ ۲۹۵ میں ۲۹۵۸ کا اضافہ سن ۱۹۲۷ء میں کیا گیا اور یہ کلاز اس طرح شامل کی گئی 1[295A,Deliberat and malicious acts, intended to outrage religious feelings of any class by insulting its religion or religious beliefs۔--whoever, with deliberate