اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 412 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 412

412 کی عزت و ناموس کیلئے مرنے کٹنے پر تیار ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔اس عظیم محسن انسانیت کے بارے میں ایسی اہانت سے بھری ہوئی فلم پر یقیناً ایک مسلمان کا دل خون ہونا چاہئے تھا اور ہوا اور سب سے بڑھ کر احمدی مسلمان کو تکلیف پہنچی کہ ہم آنحضرت علی کے عاشق صادق اور غلام صادق کے ماننے والوں میں سے ہیں۔جس نے ہمیں آنحضرت علی کے عظیم مقام کا ادراک عطا فرمایا۔پس ہمارے دل اس فعل سے چھلنی ہیں۔ہمارے جگر کٹ رہے ہیں۔ہم خدا کے حضور سجدہ ریز ہیں کہ ان ظالموں سے بدل لے۔انہیں وہ عبرت کا نشان بنا جو رہتی دنیا تک مثال بن جائے۔ہمیں تو زمانے کے امام نے عشق رسول ملالی سلیم کی اس طرح ادراک عطا فرمایا ہے کہ جنگل کے سانپوں اور جانوروں سے صلح ہو سکتی ہے لیکن ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد ل للسلام، حضرت خاتم الانبیاء کی تو بین کرنے والے اور اُس پر ضد کرتے چلے جانے والے سے ہم صلح نہیں کر سکتے۔“ (الفضل انٹرنیشنل 12اکتوبر2012ء) حضور انور نے مخالفوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ یہ یا درکھو کہ جس رسول کی تم لوگ ہتک کرنے کی کوشش کر رہے ہو آخر اسی نے غالب آنا ہے۔حضور نے فرمایا کہ یہ وہ رسول ہے جس پر اللہ اور اس کے فرشتے درود بھجتے ہیں اس لئے اس موقعہ پر ہمارا یہ در عمل ہونا چاہئے کہ ہم بھی کثرت سے رسول کریم علیم پر درود بھیجیں۔آپ نے مسلمانوں کے غلط رد عمل پر انہیں بھی نصیحت فرمائی کہ اپنے ہی ملک کی املاک کو جلانا اور جائیدادوں کو برباد کرنے کا عمل درست نہیں۔فرمایا کہ یہ بات درست ہے کہ بعض رد عمل غلط ہیں لیکن معصوم نبیوں کا استہزاء کرنا بھی بہت بڑا گناہ ہے۔فلم بنانے والوں کو خدا تعالیٰ کے عذاب سے ڈراتے ہوئے فرمایا۔66 پس یہ غلاظت کر کے انہوں نے یقیناً خدا تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دی ہے اور دیتے