اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 396 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 396

396 دیتا ہے کہ مخالف اسلام نے جس طریق سے اسلام یا رسول پاک میم پر حملہ کیا ہے اسی طریق سے ہم بھی جواب دیں سلمان رشدی نے چونکہ قلم سے حملہ کیا ہے اس لئے اس کا جواب بھی قلم ہی سے دیا جانا چاہئے۔اس لئے علماء کو چاہئے کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ کر کے تجزیہ کریں اور ان ناپاک حملوں کا جواب عقل و حکمت سے دیں۔اس کام کے لئے حضور انور نے احمدی علماء اور اثر ورسوخ رکھنے والے افراد کو بھی توجہ دلائی کہ وہ بھی اپنے اپنے طور پر اس معاملہ میں اسلامی تعلیم کولوگوں کے سامنے کھول کھول کر بیان کریں۔بڑے افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف تو مملکت پاکستان کو کلمہ اور اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا اور دوسری طرف اسی پاکستان میں اسلام اور کلمہ کی جابجابے حرمتی کی جاتی ہے۔احمدیوں کے کلمہ لکھنے اور پڑھنے پر پابندی ہے مساجد اور گھروں سے کلمہ مٹایا جاتا ہے کبھی مساجد سے قرآن کریم کو نکال کر جلایا اور نالیوں میں پھینکا جاتا ہے اور بے حرمتی کی جاتی ہے اور دوسری طرف احمدی ہیں کہ کلمہ ، قرآن اور اسلام کی حفاظت کی خاطر ہتھکڑیاں لگواتے ہوئے جیلوں میں جاتے ہیں۔وہ مظالم جو دور اولیٰ میں کئے گئے اب وہ سب پاکستان میں احمدیوں کے ساتھ روا ہیں اور احمدی ہی ہیں جو غیر متزلزل ایمان اور یقین کے ساتھ ان تمام مظالم کو برداشت کر رہے ہیں جو اسلام اور ناموس رسالت کے نام پر کئے جا رہے ہیں بالا نکہ ناموس رسالت کے حقیقی اور سچے محافظ ہم ہیں۔حضور انور نے ایک مرتبہ فرمایا ایک بات بہر حال آخری اور یقینی ہے کہ جماعت احمد یہ کلمہ کی حفاظت میں جان دے گی اور ہر گز کسی قیمت پر اس بات کو قبول نہیں کرے گی۔آمر ہو یا غیر آمر، ایک دنیا کی طاقت ہو یا ساری دنیا کی طاقتیں ہوں ، ہر گز کوئی احمدی کسی آمر کی کوئی ایسی بات قبول نہیں کرے گا جو دین کے اصولوں پر حملہ آور ہورہی ہو اور کلمہ طیبہ جودین کی جان ہے، اصول تو دوسری باتیں ہیں یہ تو