اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 375 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 375

375 66 حریفوں کے مقابلہ میں بہت مؤثر اور پر زور کام کر رہی ہے۔“ الفضل 31 مئی 1927 ء تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 574) رنگیلا رسول اور رسالہ ورتمان میں حضرت رسول کریم علی ایم کی تضحیک پر جماعت احمد یہ دفاع سن 1927ء کی بات ہے کہ ایک شخص " راجپال“ نے ”رنگیلا رسول“ کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں ہمارے پیارے آقا حضرت محمد رسول اللہ صل اسلام کی ذات پر شدید قسم کے غلیظ حملے کئے گئے دلخراش اور اشتعال انگیز باتیں لکھی گئی تھیں۔اسی طرح ایک اور آریہ دیوی شرن شرما نے ہندور سالہ ورتمان میں سیر دوزخ کے عنوان سے افسانوی رنگ میں ایک مضمون لکھا جو کہ آنحضرت صلیم کی ذات کونشانہ بناتے ہوئے لکھا گیا تھا اس میں بھی آنحضرت علیم کے بارے میں تو بین آمیز اور دل آزار باتیں لکھی گئی تھیں اور اہل بیت کے نام بھی بگاڑ کر لکھے گئے تھے۔اس سے مسلمانوں میں اشتعال پیدا ہو گیا۔اس پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک پوسٹر شائع کیا اور یہ پوسٹر ایک ہی رات میں پورے ہندوستان میں چسپاں کر دیا گیا۔اس کا عنوان تھا ”رسول کریم کی محبت کا دعویٰ کرنے والے کیا اب بھی بیدار نہ ہونگے اس اشتہار میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ نے تحریر فرمایا۔کیا اس سے زیادہ اسلام کے لئے کوئی مصیبت کا دن آسکتا ہے؟ کیا اس سے زیادہ ہماری بیکسی کوئی اور صورت اختیار کر سکتی ہے؟ کیا ہمارے ہمسایوں کو یہ معلوم نہیں کہ ہم رسول کریم معالم فداہ نفسی و اہلی کی اپنی ساری جان اور سارے دل سے پیار کرتے ہیں اور