اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 374
374 مٹانے کے درپے ہیں۔۔۔۔پس میں آج ہر اس شخص سے جس کے دل میں اسلام کا درد ہے ہر اس شخص سے جو اسلام کی ترقی اور عظمت کا خواہاں ہے ہر اس شخص سے جس نے اقرار کیا کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم رکھے گا یہ بات بڑے درد سے کہتا ہوں کہ اس کا فرض ہے کہ اس نازک وقت میں بیدار ہو جائے۔( خطبات محمود جلد 11 صفحہ 69-70) حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام پر مسلمانوں اور عیسائیوں کے حملوں اور بد زبانیوں کے پیش نظر تمام مسلمانوں اور اپنی جماعت کے افراد کو ان کا جواب دینے کی طرف توجہ دلائی اور مسلمانان ہند کو تین باتوں پر عمل کرنے کی طرف توجہ دلائی۔جائیں۔1۔دشمن کے مقابلہ کے وقت ہم آپس میں متحد ہوجائیں اور ایک دوسرے کے مددگار بن 2 مسلمان اپنے ماحول کے حالات سے باخبر رہیں اور جس جگہ وہ ہندوؤں کے حملہ کا دفاع نہیں کر سکتے وہ ہمیں اطلاع دیں۔ہم اپنے آدمی بھیج دیں گے۔3۔جہاں جہاں آریوں اور عیسائیوں کا زور ہو وہاں مسلمان تبلیغی جلسے کر کے ہمارے واعظ بلوائیں۔اس اعلان کے بعد مسلمانوں نے اپنے جلسوں میں احمدی وا کو بلانا شروع کیا اور احمدی وا یہ بھی بلا تامل ہر جگہ پہنچ جاتے جہاں انہیں بلایا جاتا اس طرح پورے ہندوستان میں ایک شور برپا ہو گیا۔اسی بات کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ حسن نظامی نے اپنی کتاب ”مسلمان مہارا نا‘ میں لکھا گرچہ میں قادیانی عقیدہ کا نہیں ہوں نہ کسی قسم کا میلان میرے دل میں قادیانی جماعت کی طرف ہے۔لیکن میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ قادیانی جماعت اسلام کے