اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 363 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 363

363 گالیوں سے بھری ہوئی کتابیں لکھی ہیں کہ اگر ان کا ایک جگہ ڈھیر لگایا جائے تو اس کی بلندی ہزار فٹ سے کچھ کم نہ ہو۔اور ابھی تک بس کب ہے ہر ایک مہینہ میں ہزاروں رسالے اور کتابیں اور اخبار تو ہین اور سب وشتم سے بھرے ہوئے نکلتے ہیں۔پس ہمیں ان مولویوں کی حالت پر افسوس تو یہی ہے کہ ایسے مولوی جو کہتے ہیں کہ جو کچھ ہوتا ہے ہوتا ر ہے۔کچھ مضائقہ نہیں۔اگر ان کی ماں کو کوئی ایسی گالی دی جاتی جو ہمارے پیارے نبی صیام کو دی جاتی ہے۔یا اگر ان کے باپ پر وہ بہتان لگایا جاتا جو سید الرسل محمد مصطفی علی سلیم پر لگایا جاتا ہے تو کیا یا یسے ہی چپ بیٹھے رہتے۔ہر گز نہیں۔بلکہ فی الفور عدالت تک پہنچے اور جہاں تک طاقت ہوتی کوشش کرتے کہ تا ایسا دشنام دہ اپنی سزا کو پہنچے مگر آنحضرت بی اہلیہ کی عزت ان کے زیک کچھ چیز نہیں۔غضب کی بات ہے کہ مخالفین کی طرف سے تو چھ کروڑ کتاب اب تک اسلام کے رد اور توہین میں تالیف ہو چکیں اور سب وشتم کا کچھ انتہا نہ رہا۔اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ کچھ مضائقہ نہیں ہونے دو جو کچھ ہوتا ہے۔عنقریب ہے کہ ان گالیوں سے آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں مگر ان مولویوں کو کچھ پرواہ نہیں۔حیف ہے ایسے اسلام اور مسلمانی پر۔کہ کہتے ہیں کہ کچھ بھی حرج نہیں۔ہزار ہا آدمی ان جھوٹے بہتانوں کوسن کر مرتد ہو گئے مگر ان کے خیال میں ہنوز کسی احسن انتظام کی ضرورت نہیں۔یا الہی ! یہ لوگ کیوں اندھے ہو گئے۔مجھے کچھ سبب معلوم نہیں ہوتا کیوں بہرے ہو گئے۔مجھے کچھ بھی پتہ نہیں لگتا۔اے قادر خدا۔اے حامی دین مصطفے ؟ تو ان کے دلوں کے جذام کو دور کر۔ان کی آنکھوں کو بینائی بخش کہ تو جو چاہتا ہے کرتا ہے تیرے آگے کوئی بات انہونی نہیں ! ہم تیری رحمتوں پر بھروسہ رکھتے ہیں تو کریم اور ( نور القرآن نمبر 2 روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 397-400) قادر ہے۔66 اسی طرح ایک مقام پر آپ فرماتے ہیں۔