اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 348 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 348

348 23 اگست 1903ء کو ایک اور انگریزی اشتہار پگٹ اور ڈوئی کے متعلق پیشگوئیاں“ شائع فرمائیں جس میں حضور نے لکھا۔مسٹر ڈوئی اگر میری درخواست مباہلہ قبول کرے گا اور صراحتا یا اشارہ میرے مقابلہ پر کھڑا ہوگا تو میرے دیکھتے دیکھتے بڑی حسرت اور دکھ کے ساتھ اس دنیائے فانی کو چھوڑ دے ( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ 606-607) گا۔جب یہ اشتہار بھی امریکہ کے اخباروں میں شائع ہوا جس میں یہ بھی لکھا تھا کہ اگر اب بھی ڈوئی مقابلہ سے انکار کرے گا تو امریکہ کے پیغمبر کے دعاوی جھوٹ اور فتراء ثابت ہو جائیں گئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس اشتہار کے بعد ڈ وئی اشاروں اشاروں میں آپ کے مقابل پر آ گیا اور 26 دسمبر 1903ء کے اپنے اخبار میں لکھا لوگ مجھے بعض اوقات کہتے ہیں کہ کیوں تم فلاں فلاں بات کا جواب نہیں دیتے۔کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان کیڑوں مکوڑوں کو جواب دوں گا۔اگر میں اپنا پاؤں ان پر رکھوں تو ایک دم ان کو کچل سکتا ہوں۔مگر میں ان کو موقعہ دیتا ہوں کہ میرے سامنے سے دور چلے جائیں اور کچھ دن اور زندہ رہ لیں۔“ اس کے بعد 27 دسمبر 1903ء کے اخبار میں نہایت بد زبانی سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے بیوقوف محمدی مسیح کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا۔ہندوستان میں ایک بے وقوف شخص ہے جو حمدی مسیح ہونے کا دعوی کرتا ہے دو مجھے بار بار کہتا ہے کہ حضرت عیسی کشمیر میں مدفون ہیں جہاں پر ان کا مقبرہ دیکھا جاسکتا ہے۔وہ یہ نہیں کہتا کہ اس نے خود وہ ( مقبرہ) دیکھا ہے مگر بیچارہ دیوانہ اور جاہل شخص پھر بھی یہ بہتان لگاتا ہے کہ حضرت مسیح ہندوستان میں فوت ہوئے۔واقعہ یہ ہے کہ خداوند مسیح بیت عنیاہ کے مقام پر آسمان