اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 323 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 323

323 توہین رسالت کے مواقع پیدا کرنے کے ذمہ دار کون؟ اس بات میں تو شک نہیں کہ جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ توہین رسالت ہر نبی کے زمانہ میں ہوتی رہی ہے اور کوئی نبی بھی مخالفین کی ایسی حرکتوں سے محفوظ نہیں رہا۔ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی ملا لیا جو سب نبیوں کے سردار ہیں آپ پر بھی مخالفین اسلام نے ویسے ہی حملے کئے لیکن ان حملوں کا موقعہ خود مسلمانوں نے مہیا کیا اس کا باعث خواہ ان کی اپنی کم فہمی ہے یا پھر ان اسرئیلی روایات کا اثر ہوسکتا ہے جن سے مسلمان متأثر ہوئے اور ان کو قرآن کریم کی تفاسیر میں شامل کیا اور ضعیف روایات کو لیکر ان سے دلیل پکڑی اور اسے اسلامی تعلیمات کا حصہ بنا دیا۔جسے آگے چل کر عیسائی مستشرقین نے انہیں مسلمانوں کے حوالہ سے اپنی کتب میں درج کیا اور اسلام پر حملہ آور ہوئے۔ایسے واقعات کا جائزہ لینے کے لئے کتاب ” تفاسیر القرآن میں اسرائیلی روایات کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ہی مؤرخین نے ہر سنی سنائی بات کو اٹھایا اور اسے تاریخ کا حصہ بنادیا اصل واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کی انہوں نے کوشش ہی نہیں کی اور پھر واقدی جیسے بعض ایسے مؤرخین بھی آئے جن کے بارے میں عام رائے یہ ہے کہ یہ روایات کو خو بھی گھڑ لیا کرتا تھا اور بات کو اس طرح بیان کرتا تھا کہ گویا یہ اس واقعہ کے موقعہ پر خود وہاں موجود تھا اور سارا واقعہ ہی اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔آج بھی بعض ایسے لوگ ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں خاص طور پر شیعہ حضرات میں کہ جب وہ واقعہ کربلا کا ذکر کرتے ہیں تو اس طرح بیان کرتے ہیں کہ گویا یہ سب کچھ ان کی آنکھوں کے سامنے ہوا ہے۔آج کے دور میں سکھوں میں بھی بعض ایسے لوگ ملتے ہیں کہ جب وہ کسی واقعہ کا ذکر کر رہے ہوں تو ان کے واقعہ کا ذکر کرنا ایسے ہی دکھائی دیتا ہے کہ گویا شخص خود اس واقعہ کا چشم دید گواہ ہے۔ان باتوں سے کچھ نہ کچھ تو ضرور اندازہ ہو جاتا ہے کہ خود مسلمان علماء نے توہین رسالت کرنے