اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 319 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 319

319 سے باہر کے ملک میں دیا ہے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ خود ان کی کتاب بھی اسلامی تعلیمات کے برخلاف ہے اور پاکستان میں بنایا گیا تو بین رسالت کا قانون بھی اسلامی تعلیمات کے بر خلاف ہے۔اور حقیقت یہی ہے کہ اسلام کسی بھی تو ہین رسالت کرنے والے کے لئے قتل کی سزا بیان نہیں کرتا۔بلکہ ایسے شخص کو کیا سزاد ینی ہے اسے اللہ تعالی نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اور کسی بندے کو قتل کی سزا دینے کا اختیار نہیں دیا۔البتہ اگر کوئی سیاسی حکومت اپنے ملک میں کوئی ایسا قانون بنا دے کہ توہین رسالت کرنے والے کی سز اقتل ہوگی تو ایسا قانون ملکی قانون تو کہلائے گالیکن اسلامی قانون ہر گز نہیں کہلا سکتا کیونکہ اسلام میں توہین رسالت کرنے والے کی سز اقتل بیان نہیں کی گئی۔