اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 318
the canon law? 318 answer: with differ | the procedural and administrative, all procedural law of this matter۔I have many resevations۔I have difference of opinion۔قارئین ہر دو بیان پڑھ کر اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ صاحب جو کہ اپنے آپ کو ایک عالم مانتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو انہوں نے اپنے پیچھے لگایا ہوا ہے کس قدر دیدہ دلیری سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔پاکستان کے لوگوں میں بیٹھ کر اس قانون کا سارا سہرا اپنے سر باندھتے ہیں اور جب باہر کے ملک میں جا کر اسی قانون پر بات کرتے ہیں تو صاف مکر جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس قانون سے تو میرا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے میرا تو اس میں کوئی دخل عمل ہی نہیں ہے اور میں تو اس قانون کے بالکل خلاف ہوں۔جب یہ قانون بنا نہ تو میں پارلیمنٹ کا ممبر تھا اور نہ ہی اس بورڈ کا ممبر تھا جس نے یہ قانون بنایا۔اس قدر ڈھٹائی سے کوئی عالم جھوٹ بولے گا یہ بات سوچ سے بھی بعید ہے۔یہی صاحب ہیں کہ ایک مرتبہ ARY نیوز چینل پاکستان کے ایک صحافی کو انٹرویو دے رہے تھے تو ان سے سوال ہوا کہ آپ کتنے فی صد سچ بولتے ہیں تو جواب دیتے ہیں کہ میں سو فی صد سچ بولتا ہوں، موصوف کتنے فی صد سچ بولتے ہیں قارئین خودان کے خود کے بیانوں سے اندازہ کر سکتے ہیں۔واقعی یہ بات سچ ثابت ہوتی ہے کہ اندھوں میں کانا راجہ لیکن یہی صاحب جب پڑھے لکھوں میں جاتے ہیں اور غیر اسلامی قانون کے بنائے جانے پر جب اعتراض ہوتے ہیں تو ہی اسلام کی صحیح تعلیم ان کی زبان سے جاری ہوتی ہے ؟ ایسا اس لئے کرتے ہیں کہ یہ ان کی مجبوری ہے اگر یہ ایسا نہ کریں تو یا تو اسی وقت ملک بدر کئے جائیں یا قیدی بن کر اپنی زندگی گزاریں گے۔ان کے اس بیان سے جو انہوں نے پاکستان