اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 315
315 فیصلہ ہو گیا ہے اور عدالت نے لکھ لیا یہ فیصلہ میرے دلائل ہو گئے ہیں بڑے مقسوط اور عنقریب عدالت فیصلہ سنانے والی ہے تو عدالت کے فیصلے سے قانون بنے گا تو آپ کو کوئی نہیں جائے گا کریڈٹ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ آپ حدود آرڈیننس جاری کر رہے ہیں اور کر چکے ہیں یا کر رہے ہیں تو حدود میں آپ خود شامل کر لیں اور بطور آرڈینٹس اینڈ دا ایکٹ آف پارلیمنٹ، پارلیمنٹ کی طرف سے اس کو جاری کرلیں تو کریڈٹ آپ کو چلا جائے گا کہ آپ نے دین کی خدمت کی ہے تو بجائے اس کے کہ عدالت سے اناؤنس ہو آپ اناؤنس کر دیں پارلیمنٹ کی طرف سے تو تب جنرل ضیاء الحق نے عدالت کو آرڈر بھیجے کہ دونوں فائل اور فیصلہ مجھے بھیج دیں۔وہ منگوالیا اور جوفیصلہ لکھا تھا اسے ایکٹ آف پارلیمنٹ بنادیا۔اور اس طرح یہ قانون بنا پارلیمنٹ کے ذریعہ۔تو بتانا یہ چاہتا ہوں کہ یہ تحفظ حرمت رسالت اور تحفظ رسالت کا قانون جو توہین رسالت کے بعد بھی C-295 یہ صرف اور صرف آپ کے خادم اور آپ کے بھائی کے ذریعہ اللہ نے بنوایا ہے اس میں کسی اور کا کنٹری بیوشن نہیں ہے۔اور یہ تاریخ جانتی ہے جو آج سے جن کی عمر ۲۶ سال پہلے جوسن شعور میں تھے اور جن کو اس زمانے کے واقعات یاد ہیں وہ معمر جو آپ میں کئی بیٹھے ہونگے اس زمانے کے جن کو یہ ساری سٹوری یاد ہو گی ذرا وہ ہاتھ کھڑا کریں۔زیادہ عمر والے سب لوگوں کو پتہ ہے۔لاہور ہائیکوٹ کی یہ بلڈنگ درود یوار گواہ ہیں" پھر فرماتے ہیں حرمت رسول کی عظمت کے لئے ناموس رسول کے لئے تا کہ گستاخی کے سارے راستے اور امکانات بند ہو جائیں۔مسلم و کافر عورت اور مرد اور تو بہ کرنے والا اور غیر تائب سب کے لئے جس نے رسول کی گستاخی کی وہ بے ایمان قتل ہو جائے اور کتے کی طرح جہنم میں رسید کر دیا جائے جو گستاؤ ورسول ہے۔میں سارے راستے اس گناہ کے بند کرنا چاہتا تھا۔“