اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 31 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 31

31 سے لوگوں کو باز رکھنے کی خاطر حکومت وقت کو توجہ دلائی۔اور تو بین انبیاء سے روکنے اور عصمت انبیاء کو قائم کرنے کے لئے اسلام کی تاریخ میں جبکہ اسلام نہایت درجہ کمزوری کی حالت میں پہنچ چکا تھا یہ پہلی آواز تھی جو امن کے شہزادے کی طرف سے بلند ہوئی آنحضرت علی اور آپ کی ازواج مطہرات پر حملہ کرنے والوں کے سامنے جس میں عیسائی اور آریہ پیش پیش تھے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام نے مباحثات اور مناظرات کے لئے کچھ اصول بیان کئے اور جہاں ان قوموں کو توجہ دلائی وہاں حکومت وقت کو بھی ان اصولوں پر عمل در آمد کروانے کے لئے توجہ دلاتے ہوئے ایک نوٹس جاری فرمایا جو حسب ذیہ نوٹس بنام آریہ صاحبان و دیگر صاحبان مذاہب مخالفه ان مسلمانوں کی طرف سے جن کے نام نیچے درج ہیں ونیز ایک التماس گورنمنٹ عالیہ کی توجہ کے لائق اے صاحبان مندرجہ عنوان نہایت ادب اور تہذیب سے آپ صاحبوں کی خدمت میں عرض ہے کہ ہم سب فرقے مسلمان اور ہندو اور عیسائی وغیرہ ایک ہی سرکار کے جوسرکار انگریزی ہے رعایا ہیں لہذا ہم سب لوگوں کا فرض ہے کہ ایسے امور سے دستکش رہیں جن سے وقتا فوقتا ہمارے حکام کو وقتیں پیش آویں یا بیہودہ نزاعیں باہمی ہو کر کثرت سے مقدمات دائر ہوتے رہیں اور نیز جب کہ ہمسائیگی اور قرب و جوار کے حقوق درمیان ہیں۔تو یہ بھی مناسب نہیں کہ مذہبی مباحثات میں نا حق ایک فریق دوسرے فریق پر بے اصل افتراء کر کے اس کا دل