اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 226 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 226

226 کریم کی شریعت را ہنمائی کرتی ہے۔اس بات کو بیان کرنا اس لئے ضروری ہے آئندہ پیش آمدہ امور میں قرآن وسنت اور حدیث کے حوالہ سے جب بات ہوگی تو اس اصول کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا تا کہ بات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔روایت اور درایت کے اصول جو فقہاء اور علماء نے مرتب کئے ہیں وہ بھی آپ کے سامنے بیان کر دئے گئے ہیں جو اس بات کی بھی نشاندہی کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل سلیم بھی عطا کی ہے اس لئے اس کا استعمال بھی ضروری ہے خاص طور پر ایسے مقامات پر جہاں قرآن کریم یا آنحضرت علیم کی ذات مبارکہ پرزد پڑتی ہو۔آنحضرت صل اللہ کا مقام و مرتبہ کیا ہے اس سے ہر مسلمان اچھی طرح واقف ہے اور قرآن کریم کی عظمت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ایک طرف تو ہم قرآن کریم کی تعلیمات کو پیش نظر رکھیں اور دوسری طرف ان تعلیمات پر رسول مقبول لام کے عمل کولوگوں کے سامنے اسواہ کے طور پر پیش کریں۔توہین رسالت کے حوالے سے سزاؤں کے سلسلہ میں جہاں بات ہوگی اوپر بیان کردہ امور کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہوگا۔خاص طور پر ان واقعات پر چھان بین اور غور خوض کی ضرورت ہوگی جو تاریخ میں رسول مقبول م کی جانب سے جاری کی گئی سزاؤں کے سلسلہ میں درج ہیں۔ان کے بارے میں دیکھنا ہوگا کہ کون کون سی ایسی وجوہات تھیں جن کی بنا پر ایسے خطر ناک دشمنان رسول اور دشمنان اسلام کو قتل کرنے کا آنحضور میلالی نے حکم صادر فرمایا۔جہاں تک ہمارے پیار آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطف عالی کی ذات مبارکہ کی بات ہے تو آپ نہایت درجہ رقیق القلب اور شفقت کرنے والے رحم دل عفو و درگزری سے کام لینے والے تھے۔اللہ تعالیٰ نے آپ صلیم کو ساری دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا تھا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے