اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 205 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 205

205 اسلامی تعلیمات کے ماخذ اور ذ رائع۔اسلامی تعلیمات کو جاننے کے لئے ہمارے پاس سب سے بڑا ذریعہ اور ماخذ قرآن کریم ہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر بڑا ماخذ وہ روایات ہیں جو احادیث مبارکہ کی صورت میں ہمارے پاس ہیں یا پھر تفاسیر اور تاریخ اسلام کا وہ حصہ ہے جو ابتداء ہی سے ایک منظم سلسلہ روایات کے ذریعہ اصحاب رسول صلیم تا بعین اور پھر تبع تابعین سے آگے آنے والوں سے ہم تک پہنچی ہیں۔ابتداء میں تو یہ روایات سینہ بسینہ چلتی رہیں لیکن بعد میں کتابوں کی صورت میں ضبط تحریر میں لائی گئیں۔اس طرح یہ تعلیمات اور روایات ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو گئیں۔روایت و درایت سے متعلق واقعات کو جن لوگوں نے بھی جمع کیا ہے ان میں اکثر نے تعلیمات اور عقائد کے معاملہ میں تو بڑی احتیاط سے کام لینے کی کوشش کی ہے اور ہر روایت کو جانچ پھٹک کر اصل حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کی ہے۔لیکن ایسی روایات اور واقعات جن کا تعلق تاریخ سے ہے اس میں اس قدر احتیاط سے کام نہیں لیا گیا بلکہ جو بات بھی جیسی بھی ملی اس کو جمع کر لیا بعض ایسی باتیں بھی درج کی گئی ہیں جو قرآن اور سنت اور عقل کے بھی خلاف دکھائی دیتی ہیں۔اس لئے بعض لوگوں نے روایت و درایت کو پرکھنے کے لئے کچھ اصول مقرر کئے جن کو بیان کرنا بھی ضروری ہے۔چونکہ اس مضمون کا تعلق تاریخ سے ہے جن کی بنیا دروایات و درایت سے ہے اور آگے چل کر وہ واقعات بھی بیان ہونگے جو تاریخ سے تعلق رکھتے ہیں جن کو علماء اپنے موقف کی تائید میں پیش کرتے ہیں کہ توہین رسالت کی سزا قتل ہے۔وہاں ان اصولوں کو مدنظر رکھ کر غور کرنا ضروری ہوگا تا قرآن وسنت و حدیث کی روشنی میں روایت و درایت کو پرکھا جاسکے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے آنحضرت علی کی سیرت سیرۃ