اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 204 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 204

204 ملے گی جو کہ قتل کی صورت میں بھی مل سکتی ہے۔قرآن کریم کی واضح اور بین تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسے معاملات میں ہمارے پاس ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطف علی سلیم کا اسوہ بھی موجود ہے کہ آپ نے ایسی گستاخیاں کرنے والوں کے ساتھ کیا کیا؟ اور اگر کسی کو قتل کی سزا سنائی تو اس کی وجوہات کیا تھیں قرآن و احادیث اور تاریخ اس سلسلہ میں کیا بیان کرتی ہے۔یہ بات بالکل بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ ہم یہ دیکھیں کہ جو عمل رسول خدا اعلام کی طرف ہم منسوب کر رہے ہیں وہ کہیں قرآن کریم کی کسی واضح تعلیم کے خلاف تو نہیں! کیونکہ ایسا سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ آنحضرت علی کا کوئی عمل معاذ اللہ قرآنی تعلیم کے خلاف بھی ہوسکتا ہے۔وباللہ التوفیق۔