اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا

by Other Authors

Page 161 of 415

اسلام میں توہین رسالت ؐ کرنے والے کی سزا — Page 161

مبارح الدم ہے۔161 (الصارم المسلول ۴۲،۴۱) اس میں گستاخ رسول صلیم اور شاتم رسول کے الفاظ جناب مولوی صاحب نے خود ہی شامل کرلئے ہیں۔) ( بحوالہ تحفظ ناموس رسالت شائع شده منهاج القرآن پبلیکیشنز ۳۶۵ ایم۔ماڈل ٹاؤن لاہور صفحہ ۱۵۴) محترم ڈاکٹر صاحب نے اس جگہ امام ابن تیمیہ کی کتاب کے حوالہ سے بات تو کی ہے لیکن جو نتیجہ نکالا ہے وہ درست نہیں ہے اور بخاری شریف کی جو حدیث پیش کی گئی ہے وہ بھی ادھوری اس سے حدیث کا مفہوم پوری طرح واضح نہیں ہو تا حدیث میں اس کی آگے پیچھے کے الفاظ اس طرح ہیں مَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ فِي الدُّنْيَا عُذِبَ بِهِ يَوْمَ القِيَامَةِ وَ مَنْ لَّعَنَ مُؤْمِناً فَهُوَ كَقَتْلِهِ وَمَنْ قَذَفَ مُؤْمِنأَ فَهُوَ كَقَتْلِهِ یعنی۔اور جو شخص دنیا میں کسی چیز سے اپنے تئیں مارے اس کو قیامت کے دن اسی چیز سے عذاب ہوتارہے گا۔اور جو شخص کسی مسلمان پر لعنت کرے تو ایسا ہے جیسے اس کا خون کیا اور جو شخص کسی مسلمان کو کافر کہے ( وہ کافر نہ ہو ) تو ایسا ہے جیسے اس کا خون کیا۔( بخاری شریف مترجم جلد سوم صفحه ۲۱ ۴ حدیث نمبر ۹۸۴) مولوی صاحب نے ایک جملہ لکھا اور دلیل پیش کر دی کہ مومن کو لعنت کرنا ایسا ہے جیسے اس کا قتل کر دیا اور امام ابن تیمیہ کی بات رکھ کر دلیل بنالی کہ لعنت کرنے والے کو قتل کرنا جائز ہے۔جبکہ آگے بھی تو لکھا ہے کہ کسی مسلمان کو کافر کہنا بھی ایسا ہی ہے کہ گویا اس کو قتل کردیا جبکہ