اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 78 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 78

78 حملہ کر دیتے ہیں یا دن چڑھنے کا انتظار کرتے ہیں۔اس لئے پورے طور پر تیاری کرو۔ابھی تین دن ہی گزرے تھے کہ باغیوں کے لشکر نے رات کے وقت مدینہ پر ہلہ بول دیا۔حضرت ابوبکر مسلمانوں کو لے کر مقابلہ پر نکل اور دشمن کو پسپا کر دیا۔“ مسیلمہ کذاب کے حالات ”اس کے ساتھ قبیلہ بنوحنیفہ کی اکثریت مل گئی اس نے یمامہ پر قبضہ کر کے وہاں سے رسول اللہ کے مقرر کردہ گورنر حضرت ثمامہ بن اثال کو نکال دیا۔اس نے بڑی قوت پکڑ لی۔سجاح نامی مدعیہ نبوت اس سے لڑنے کے لئے نکلی۔یہ اس سے ڈر گیا اور اس کے ساتھ مصالحت کر کے ان الفاظ میں اسے مسلمانوں کے خلاف جنگ پر اکسانے لگا۔اگر قریش (مسلمان) عدل سے کام لیتے تو نصف ملک خود رکھتے اور نصف ہمارے حوالے کرتے مگر انہوں نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے۔کیا تم میرے ساتھ شادی کرو گی تا ہم دونوں مل کر اپنے قبیلوں کو لے کر سارے عرب قبائل کو نگل جائیں۔چنانچہ وہ سجاح سے شادی کر کے مسلمانوں کے مقابلہ کو نکلا۔اس کے لشکر کی تعداد چالیس ہزار تھی۔حضرت خالد بن ولید نے اسکا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔“ تاريخ الطبرى لمحمد بن جرير الطبري، ذكر بقية خبر مسيلمة الكذاب وقومه من اهل اليمامة حالات ااه )