اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 11 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 11

11 پھر فرمایا: قیامت کے دن اس کے لَا إِلَهَ إِلَّا الله کے مقابلہ میں تیرے پاس کیا جواب ہو گا۔میں نے عرض کی حضور آپ میرے لئے استغفار کیجئے مگر آپ ﷺ یہ فقرہ بار بار دھراتے رہے بار بار دھراتے رہے حتی کہ مجھے خواہش ہوئی کہ کاش میں آج سے پہلے مسلمان ہی نہ ہوا ہوتا تا مجھے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناراضگی کا یہ دن نہ دیکھنا پڑتا“ 66 66 آج اس کے بھی بالکل برعکس تعریف کی جارہی ہے۔کیسے ممکن ہے کہ علماء کی نظر اس حدیث پر نہ ہو ؟ آج کھلم کھلا علماء یہ اعلان کر رہے ہیں کہ اگر احمدی لا الہ اِلَّا الله " پڑھے گا تو وہ گردن زدنی ہے۔اور ہم کسی قیمت پر یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی احمدی " لَا إِلَهَ إِلَّا الله " پڑھے یا لَا إِلَهَ إِلَّا الله “ کا بیج اپنے سینے پر لگا کر پھرے۔یہاں تک فتوے دیئے گئے کہ اگر ہم نے اب دیکھا کہ کوئی احمدی لَا إِلَهَ إِلَّا الله " پڑھتا ہے تو ہم اس کے ناک اور کان کاٹ دیں گے۔اور یہاں تک بھی فتوے دیئے گئے کہ ہر مسلمان پر ایسے احمدی کا قتل واجب ہو جاتا ہے جو لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ “ پڑھتا ہے۔اور دلیل وہ دی جس کو آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ کے لئے رد فرما چکے ہیں۔دلیل یہ دیتے ہیں کہ ہم یہ اس لئے کہتے ہیں کیونکہ ان کے دل میں ” لَا اِلهَ إِلَّا الله نہیں ہے صرف زبان پر جاری ہے۔حیرت انگیز بات ہے۔ایسی باغیانہ حرکت اس آقا کے خلاف جس کی غلامی کا دم بھرتے ہیں۔کھلم کھلا بغاوت اور پھر اصرار اس بغاوت پر۔اور اس بغاوت کے نتیجہ میں ظلم اور تعدی پر ایسا عمل درآمد ہے کہ حکومت کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی علماء کے پیچھے چل کر ہر ایسے احمدی کے قتل عام کا اعلان کر دے جو لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ