اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 6 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 6

6 سے مختلف ہو جو دوسروں نے پیش کی ہیں تو ہم کو متفقہ طور پر دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا جائیگا۔اور اگر ہم علماء میں سے کسی ایک کی تعریف کو اختیار کر لیں تو ہم اس عالم کے نزدیک تو مسلمان رہیں گے لیکن دوسرے تمام علماء کی تعریف کی رو سے کافر ہو جائیں گے۔رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے تحقیقات فسادات پنجاب ۱۹۵۳ ء لا ہور صفحہ ۲۳۵۔۲۳۶) محض نمونیہ میں نے دو اقتباسات پیش کئے ہیں۔ان فاضل جوں نے بہت تفصیلی بحث چھیڑی ہے۔جس کو دلچپسی ہو اصل کتاب ( تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ) سے مطالعہ کر سکتا ہے۔مسلمان کی تعریف۔رسول خدا ﷺ کی زبانی اب میں آپ کو وہ تعریف بتاتا ہوں جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فرمائی، اور وہ دو تین مختلف طریقوں سے بیان فرمائی۔کیسے ممکن ہے کہ علماء کے ذہن میں یہ تعریفیں موجود نہ ہوں؟ کیوں ان کا ذہن ان سادہ اور نہایت ہی روشن تعریفوں کی طرف منتقل نہیں ہوا؟ محض اس لئے کہ ان تعریفوں کی رو سے کسی صورت بھی جماعت احمدیہ کو کافر قرار نہیں دیا جا سکتا۔اس لئے ظلم اور بددیانتی کی حد ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی واضح تعریفوں کو چھوڑ کر محض جماعت احمد یہ کی دشمنی میں اپنی طرف سے تعریف گھڑنے کی کوشش کی گئی اور اس میں وہ بری طرح ناکام رہے۔