اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 129 of 155

اسلام میں ارتداد کی سزا کی حقیقت — Page 129

129 اسے میرے پنجے سے نکال کر لے جاتا ہے؟ کیوں میں ایسا کرتا ہوں؟ کہا: ان کا اپنا دین جو ہے جو مرضی ہوتا پھرے، مگر صرف یہ بات نہیں اس کے جرم کی۔یہ تبلیغ کرتے ہیں اور دوسروں کا دین بھی بدلتے پھر رہے ہیں اور یہ ایک ایسا جرم ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ یہ اس طرح زمین میں فساد برپا کرتے ہیں۔پاکستانی حکومت کی دلیل چنانچہ حکومت پاکستان نے جماعت احمدیہ کے خلاف جو مبینہ قرطاس ابیض شائع کیا ہے، اس میں یہی دلیل دی ہے۔حکومت پاکستان کا لکھنے والا باہر کے ملکوں کو لکھتا ہے کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ ہم کیوں ان کی مخالفت کرتے ہیں۔ان کا اپنا دین جو ہے ہوتا پھرے لیکن یہ دوسروں کو بھی تبلیغ کرتے ہیں اور ہماری زمین میں فساد برپا کر رہے ہیں کونسی حکومت ہے جو اس فساد کو برداشت کر سکے؟ انہیں کہنا چاہئے تھا کہ قرآن پڑھ کر دیکھ لو، فرعون نے بھی برداشت نہیں کیا تھا، میں کیسے برداشت کرسکتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام ذَرُونِي أَقْتُلْ مُوسَى وَلْيَدْعُ رَبَّهُ کا الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی ہوا۔اور اس دور میں اس عاجز کے متعلق بھی انہی الفاظ میں ہو چکا ہے۔پاکستان کے علماء نے بار بار اصرار کیا اور قرائن بتا رہے ہیں کہ پاکستان کے آمر نے حامی بھی بھر لی تھی کہ اس کے خلاف ایک سازش کرتے ہیں جس طرح موسی کے خلاف قتل کا ایک مقدمہ بنا تھا، اسے قتل کرتے ہیں۔اگر اسے قتل کرو گے تو ( نعوذ باللہ) گویا رگِ احمدیت کائی جائے گی۔کیونکہ یہ بہت شرارت کر رہا ہے۔