اسلام کا وراثتی نظام — Page 67
۶۷۔پوتی یا پڑ پوتی اگر میت کی بیٹی نہ ہو تو پھر پوتی بیٹی والی حیثیت اختیار کر لیتی ہے۔اور انہی وارثوں کے لئے حاجب نقصان ہے جن کے لئے بیٹی حاجب ہے یعنی وہ زوجہ شوہر اور ماں باپ کا حصہ اسی نسبت سے کم کر دیتی ہے جس نسبت سے بیٹی کرتی ہے۔حجب حرمان ( حاجب ورثاء کی فہرست یعنی وہ وارث جو دوسروں کو محروم کر دیتے ہیں) ا۔باپ (۔دادا اور دادی کو محروم کر دیتا ہے۔ب۔ہر قسم کے بھائی بہنوں (اعیانی، علاقی اور اخیافی ) کومحروم کر دیتا ہے۔۲۔بیٹا ) - میت کے ہر قسم کے بہن بھائی کو محروم کر دیتا ہے۔ب۔پوتے پوتی، بھائی، چا، بھتیجا وغیرہ کو جو کہ عصبات میں شامل ہیں محروم کر دیتا ہے۔۳۔ہوتا یہ بھی انہی وارثوں کو محروم کرتا ہے جنہیں بیٹا محروم کرتا ہے۔یعنی ا۔میت کے ہر قسم کے بہن بھائی کو محروم کر دیتا ہے۔ب۔جملہ عصبات البعد کو محروم کر دیتا ہے۔۴۔ماں ہر قسم کی نانیوں اور دادیوں ( جدات صحیحہ ) کو محروم کر دیتی ہے۔بیٹی (۔اخیافی بہن بھائیوں کومحروم کر دیتی ہے۔ب۔اگر دو بیٹیاں ہوں تو پوتی کو محروم کر دیتی ہیں بشرطیکہ پوتی یا پوتیاں عصبہ نہ بن جاتی ہوں 4 - حقیقی بھائی : علاقی بھائیوں کو اور ہر قسم کے بھتیجوں کو اور بچاؤں کو اور ان عصبات کو جوان سے کم درجہ کے ہیں محروم کر دیتا ہے۔