اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 66 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 66

۶۶ ا۔خاوند یا بیوی حجب نقصان (حاجب ورثاء کی فہرست ) اگر میت کی بیوی یا خاوند زندہ ہو اور ماں باپ بھی تو والدہ کو کل مال کا ثلث نہیں دیا جاتا بلکہ بیوی یا خاوند جو بھی ہو اس کے حصہ دلوانے کے بعد جو بچتا ہے۔اس کا ثلث دیا جاتا ہے۔۲۔حقیقی بھائی اگر میت کے ۲ یا دو سے زیادہ حقیقی بھائی ہوں تو والدہ کو کم کر کے پے دلوایا جاتا ہے۔اسی طرح اگر ایک بھائی اور ایک بہن ہو یا دو بہنیں ہوں تو بھی | دلوایا جاتا ہے۔حقیقی بہن اگر ایک حقیقی بہن بھی ہو تو علاتی بہن کا حصہ ۱/۲ سے کم ہوکر ۱/۶ رہ جاتا ہے۔اگر دو یا دو سے زیادہ ہوں تو والدہ کا حصہ ۱/۳ سے کم ہوکر ۱/۶ ہو جاتا ہے۔۴۔بیٹا یا پوتا اگر میت کا کوئی بیٹا یا پوتا ہوتو والدہ کا حصہ ۱/۳ سے کم ہوکر ۱/۶ رہ جاتا ہے۔خاوند کا حصہ ۱/۲ سے کم ہوکر ۱/۴ رہ جاتا ہے۔ج۔بیوی کا حصہ ۱/۴ سے کم ہوکر ۱/۸ رہ جاتا ہے۔۵۔بیٹی اگر میت کی کوئی بیٹی ہو تو ) خاوند کا حصہ ۱/۲ سے کم ہوکر ۱/۴ رہ جاتا ہے۔بیوی کا حصہ ۱/۴ سے کم ہوکر ۱/۸ رہ جاتا ہے۔ج۔باپ یا ماں کا حصہ ۱/۳ سے کم ہوکر ۱/۶ رہ جاتا ہے۔ا اس میں بعض اماموں نے اختلاف کیا ہے وہ کل مال کا ۱/۳ دلانے کے حق میں ہیں۔