اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 33 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 33

۳۳ تَحْتِهَا الْاَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (سورة نساء آیت (۱۴) یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے انہیں وہ اُن باغوں میں جن کے اندر نہریں بہتی ہوں گی داخل کرے گا (اور) وہ ان میں رہتے چلے جائیں گے اور یہی بڑی کامیابی ہے۔وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُوْدَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا (نساء: ۱۵) وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌه اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی مقرر کردہ حدوں سے آگ نکل جائے۔اسے وہ آگ میں داخل کرے گا جس میں وہ ایک لمبے عرصہ تک رہتا چلا جائے گا اور اس کے لئے رسوا کرنے والا عذاب مقدر ہے۔۱۲۔عینی (حقیقی) اور علاقی (باپ کی طرف سے ) بہن بھائیوں کا حصہ b يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللهُ يُفْتِيُكُمُ فِى الْكَلَلَةِ إِنِ امْرُوا هَلَكَ لَيْسَ لَهُ وَلَدٌ وَّلَةً أُخْتٌ فَلَهَا نِصْفُ مَاتَرَكَ ۚ وَهُوَ يَرِثُهَا إِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّهَا وَلَدٌ فَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَلَهُمَا التَّلْيْنِ مِمَّا تَرَكَ وَإِنْ كَانُوا إِخْوَةٌ رجَالًا وَّنِسَاءً فَلِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ أَنْ تَضِلُّوا وَ اللَّهُ بِكُلِّ شَى عَلِيمٌ (نساء: ۱۷۷) وہ تجھ سے کلالہ کے متعلق پوچھتے ہیں ( اس جگہ اس کلالہ کا ذکر ہے جس کے بہن بھائی ماں اور باپ کی طرف سے ہوں یا صرف باپ کی طرف سے ہوں تو کہہ دے اللہ تمہیں کلالہ کے متعلق حکم سناتا ہے۔اگر کوئی ایسا شخص مر جائے کہ اس کے اولاد نہ ہو۔اور اس کی ایک بہن ہو تو جو کچھ اس نے چھوڑا ہو اس کا نصف اس بہن کا ہوگا اور اگر وہ بہن مر جائے اور اس کے اولاد نہ ہو تو وہ ( یعنی اس کا بھائی) اس کے سب ترکہ کا وارث ہو گا اور اگر دو بہنیں ہوں تو جو کچھ اس بھائی نے چھوڑا ہواس کا دو تہائی (۲/۳) اُن کا ہوگا۔اور اگر وہ وارث بھائی بہنیں ہوں مرد بھی اور عورتیں بھی تو ان میں سے مرد کا حصہ دو عورتوں کے حصہ کے برابر ہو گا۔اللہ تعالیٰ تمہارے لئے یہ باتیں تمہارے گمراہ ہو جانے کے خدشہ کی بناء پر بیان کرتا ہے اور اللہ ہر ایک امر کو خوب جانتا ہے۔