اسلام کا وراثتی نظام — Page 28
۲۸ باب سوم آیات قرآنی و احادیث نبوی دربارة میراث قرآن پاک کی ان آیات کو اور نیز احادیث نبوی کو مع ترجمہ درج ذیل کیا جاتا ہے جن میں احکامِ وراثت بیان ہوئے ہیں۔یا ان کی تشریح کی گئی ہے۔ا وراثت میں عورتوں کا حق لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِّمَّاتَرَكَ لُوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِّمَّا تَرَكَ لُوَالِدَانِ وَالْاَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْكَثُرَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًاه (سورة نساء : آیت (۸) اور مردوں کا بھی اور عورتوں کا بھی اس ( مال ) میں سے جو ان کے ماں باپ اور قریبی رشتہ دار چھوڑ جائیں ایک حصہ ہے خواہ اس ترکہ میں سے تھوڑا بچا ہو۔یا بہت۔یہ ایک معین حصہ ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے۔“ ۲۔غیر وارثوں کا حق ( یعنی ان رشتہ داروں کو جن کے حصے شریعت نے معین نہیں فرمائے ) اور یشمی اور مساکین کو بھی کچھ دینے کا حکم ہے۔