اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 158 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 158

۱۵۸ مشق نمبر ۲ سوالات مع جوابات ایک میت نے ایک بیٹا اور ایک بیٹی وارث چھوڑے بتائیے وہ کس کس حیثیت سے کتنا کتنا حصہ حاصل کریں گے۔جواب: ہر دو بطور عصبہ، بیٹا ۲/۳ حصہ، بیٹی ۱/۳ حصہ جوار ایک میت نے تین بیٹے اور چار بیٹیاں وارث چھوڑے بتائیے وہ کس کس حیثیت سے کتنا کتنا حصہ حاصل کریں گے؟ سب بطور عصبہ ہر بیٹا ۱/۵حصہ، ہر بیٹی ۱/۱۰حصہ۔ایک میت نے زوجہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی وارث چھوڑے بتائیے یہ کس کس حیثیتہ سے کتنا کتنا حصہ حاصل کریں گے۔جواب : زوجہ بطور ذوی الفروض ۱/۸ حصہ، بیٹا بطور عصبہ ۱۲/ ۷ حصہ، بیٹی بطور عصبہ ۲۴ / ۷ حصہ۔۴۔ایک میت نے ایک پوتا اور ایک پوتی وارث چھوڑے بتائیے وہ کس کس حیثیت سے کتنا کتنا حصہ حاصل کریں گے؟ جواب: ہر دو بطور عصبہ، پوتا ۲/۳ حصہ، پوتی ۱/۳ حصہ۔ایک میت نے دو بیٹیاں، ایک پوتا، ایک پڑپوتا اور ایک پڑپوتی وارث چھوڑے ہر ایک کا حصہ بمعہ اس کی حیثیت کے بتاؤ۔جواب: ہر ایک بیٹی کا حصہ ۳/ ۱ بطور ذوی الفروض ، پوتے کا حصہ ۳/ ۱ بطور عصبہ ( پڑپوتا اور پڑپوتی پوتے کی وجہ سے محجوب ہوں گے ) ایک میت نے ایک پوتی اور ایک پڑپوتا وارث چھوڑے ہر ایک کا حصہ مع اس کی حیثیت کے لکھئے نیز بتائیے کہ پوتی کن حالات میں بطور ذوی الفروض حصہ پاسکتی ہے۔جواب : پوتی کا حصہ بطور ذوی الفروض ۱/۲ ، پڑپوتے کا حصہ بطور عصبہ ۱/۲ ایک میت نے ایک بیٹی ، ایک پوتی، ایک پڑپوتا اور ایک پڑپوتی وارث چھوڑے ہر ایک کا حصہ بتاؤ۔جواب : بیٹی کا حصہ ۱/۲ ، پوتی کا حصہ ۱/۶، پڑپوتے کا حصہ ۲/۹ ، پڑپوتی کا حصہ ۱/۹