اسلام کا وراثتی نظام

by Other Authors

Page 108 of 306

اسلام کا وراثتی نظام — Page 108

یہ جدہ صحیحہ دس ہیں جو ذوی الفروض میں شامل ہیں۔انہیں حصہ دیتے وقت یاد رکھئے کہ قریب درجہ والی دادی بعید درجہ والی دادی کو محروم کر دیتی ہے۔مثلاً اول درجے والی دوسرے درجہ والی دادیوں کو ، دوسرے درجہ والی تیسرے درجہ والیوں کو اور تیسرے درجے والی چوتھے درجہ والی تمام دادیوں کو محروم کر دیتی ہیں اور اگر ایک ہی درجہ میں کئی دادیاں نانیاں موجود ہوں تو وہ سب سدس (۱/۶) حصہ میں برابر کی حصہ دار ہوں گی۔اگر کوئی نانی نیچے درجہ کی موجود ہو اور دادیاں اوپر والے درجے کی تو یہ نانی ان تمام دادیوں کو محروم کر دے گی۔مثلاً دوسرے درجہ کی باپ کی نانی تیسرے درجہ کی پڑدادا کی ماں کو محروم کر دے گی۔یعنی قرب درجہ کی نانی بعید درجہ کی دادی کو محروم کر دے گی۔نانی صحیحہ ( جدہ صحیحہ ) ایک درجہ میں صرف ایک ہی ہو سکتی ہے۔اس لئے چار پشت تک چار نانیاں صحیحہ ہوں گی۔جو کہ سامنے نقشہ میں دکھائی گئیں ہیں اور نیچے بھی درج ہیں۔ا۔پہلی پشت والدہ کی والدہ ام الام ) ۲۔دوسری پشت والدہ کی والدہ کی والدہ یا نانی کی والدہ یا والدہ کی نانی ام ام الام ۳۔تیسری پشت والدہ کی والدہ کی والدہ کی والدہ یا نانی کی نانی یاماں کی پڑنانی، پڑنانی کی ماں ام ام ام الام ۴۔چوتھی پشت والدہ کی والدہ کی والدہ کی والدہ کی والدہ یا والدہ کی نانی کی نانی یا نانی کی پڑ نانی یا پڑ نانی کی نانی