اسلام کا اقتصادی نظام — Page 136
سلام کا اقتصادی نظا مگر وہ روس کی حکومتی سرمایہ داری کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔روس میں غیر روسی کے داخلے کا امتناع روس اپنی کمزوری کو خود بھی محسوس کرتا ہے اور اسی وجہ سے وہ غیر ممالک کے تعلقات کو سختی سے روکے ہوئے ہے چنانچہ حال ہی میں اسٹیفن کنگ حال ممبر پارلیمنٹ انگلستان روس میں دورہ کر کے آئے ہیں۔انہوں نے اس دورہ کا مفصل ذکر ایک مضمون میں کیا ہے جو SOVIET UNION“ کے ماہ جون کے پرچہ میں شائع ہوا ہے۔اس میں وہ وو لکھتے ہیں ” روسی گورنمنٹ نہیں چاہتی کہ روس کی قوم آزادی سے اور بغیر کسی روک کے ہمارے خیالات سے یا کسی اور خیال سے جو روسی نہ ہو واقف ہو سکے پھر کہتے ہیں۔” کہ کوئی شخص روی طرز زندگی کو براہ راست نہیں سمجھ سکتا بجز روی سرکاری ذرائع کے۔اور یہ مشکل ابھی کتنے ہی سال تک رہے گی پھر ابھی پچھلے دنوں روس کے ماہرین یہاں آئے تھے۔امریکہ کے بعض ماہرین بھی اُن کے ساتھ تھے۔وہ سب سے زیادہ ہندوستان کی حالت کو دیکھ کر حیران ہوئے کیونکہ اُن کے پاس تو ایک پیسہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ سفر کر سکیں لیکن ہندوستان کا ہر شخص جہاں جی چاہے آسانی کے ساتھ آجا سکتا ہے اس لئے جب انہوں نے اپنی حکومت کے خرچ پر ہندوستان کو دیکھا تو انہیں یہ ملک اس طرح نظر آیا جیسے مرکز انسان اگلے جہان کو دیکھتا ہے۔یہ نتیجہ تھا اُن کی ناواقفیت کا مگر آخر یہ کولڈ سٹوریج میں رکھنے کا معاملہ کب تک چلے گا۔ایک دن یہ دیوار ٹوٹے گی اور دُنیا ایک زبر دست تغیر دیکھے گی۔روی اقتصادیات کے متعلق بعض غور طلب باتیں روس کی عملی مساوات میں بھی مجھے شبہ ہے۔مگر وہاں کے پورے حالات چونکہ معلوم 136)