اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 69 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 69

حضرت علی رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حضرت علی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چوتھے خلیفہ تھے۔آپ کے والد کا نام ابو طالب تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چا تھے۔آپ قریش قوم میں سے تھے اور آپ کے قبیلہ کا نام ہٹو باشم تھا۔آپ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد تھا۔آپ ہجرت سے ۲۱ سال قبل پیدا ہوئے۔آپ دس سال کی عمر میں مسلمان ہوئے۔اور سابقین الی الاسلام میں سے تھے۔اور عالم ربانی اور مشہور جوانمر داور زاہد تھے۔علاوہ ان خصوصیات کے آپ کو یہ فضیلت بھی حاصل تھی کہ ہجرت کی رات آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ آپ کے بستر پر گذاری جس سے گلار کو یہ شبہ رہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی لیٹے ہوئے ہیں اور پھر تمام وہ امانتیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے سپرد فرمائیں تھیں ادا کر کے ہجرت کی۔مدینہ پہنچنے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی فاطمۃ الزہراء سے آپ کی شادی کر دی۔اس طرح پر آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا۔[69]