اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 2 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 2

نکاح نکاح کرنا سنت ہے۔جو شخص نکاح کی طاقت رکھنے کے باوجود نکاح نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ اور آنحضرت ﷺ کے صریح احکام کی نافرمانی کرتا ہے۔کیونکہ آپ نے نکاح کرنے کی سخت تاکید فرمائی ہے۔نکاح کرنے سے علاوہ رشتہ داریاں بڑھنے کے انسان بہت سے گناہوں مثلاً بدنظری، زنا اور بہت سی خطر ناک بیماریوں سے بھی بچ جاتا ہے۔اور امن سے اپنی زندگی بسر کرتا ہے۔لیکن اگر کسی شخص کے پاس نکاح کرنے کے لئے مال وغیرہ نہ ہو یا اسے کوئی رشتہ دار نہ ملتا ہوتو اسے روزے رکھنے کا حکم ہے۔نکاح کرتے وقت یہ بات خصوصا مد نظر رکھنے کا حکم ہے کہ عورت علاوہ اور خوبیوں کے دین دار، نیک اور پاک ضرور ہو۔اگر کوئی عورت نیک اور دیندار نہیں تو اس کے ساتھ نکاح نہیں کرنا چاہئے۔کیونکہ پھر وہ فوائد حاصل نہ ہوسکیں گے جن کے لئے شریعت نے نکاح کرنے کا حکم دیا ہے۔نکاح کے انعقاد کے لئے چند شرطیں ہیں :- اول :- مرد اور عورت سے دریافت کیا جائے کہ کیا وہ آپس میں نکاح کرنے پر رضامند ہیں۔اگر ہر دورضامند ہوں تو پھر نکاح کیا جائے اگر اُن میں [2]