اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 28 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 28

اگر کسی وقت بائع ( فروخت کنند ه ) اور مشتری (خرید کننده ) کے درمیان جھگڑا ہو جائے یعنی بائع کہے کہ میں نے یہ چیز دس روپے میں فروخت کی ہے اور مشتری کہے کہ میں نے آٹھ روپے میں خریدی ہے تو بائع کی بات مانی جائے گی۔مشتری کو اختیار ہے کہ خواہ وہ یہ قیمت قبول کرے یا سودا تو ڑ دے اور چیز نہ لے۔ربیع سلم بھی جائز ہے یعنی ایک شخص ایک تاجر سے پر سودا کر لے کہ میں تم سے سارا سال اس نرخ پر غلہ خریدوں گا خواہ غلے کا نرخ بڑھ جائے یا گر جائے۔ممنوعات (1) وہ چیزیں جو شریعت نے حرام قرار دی ہیں۔مثلاً شراب، خنزیر، مردار وغیرہ کی خرید وفروخت۔(۲) چاندی کے بدلے چاندی، سونے کے بدلے سونا، گندم کے بدلے گندم برابر برابر ، دست بدست ، یعنی ایک جنس اسی جنس کے بدلے فروخت کرنا منع ہے یہ ہوسکتا ہے کہ مثلاً ایک گندم ناقص ہو اور دوسری اچھی یا ایک چاندی اچھی ہو اور ایک چاندی ناقص تو ناقص کی قیمت ڈال کر پھر اس کے بدلے اچھی خرید لی جائے۔(۳) پھلوں کی بیع کئی سالوں کے لئے کرنا۔[28]