اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 24 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 24

زمین کے مالک کے لئے ہرگز جائز نہیں کہ وہ مزارع کو زمین کا کوئی حصہ دیدے کہ اس میں جو پیداوار ہوگی وہ تمہاری اور اپنے لئے کوئی خاص حصہ مقرر کرلے کہ اس میں جو پیداوار ہوگی وہ میری۔کیونکہ یہ ایک قسم کا ظلم ہے۔اجاره اجرت پر لگنا اور لگانا ہر دو جائز ہے۔مگر یہ ضروری ہے کہ پہلے اجرت مقرر کر لی جائے اور جو اجرت مقرر ہو جائے اس سے کم اجرت دینا ہرگز جائز نہیں بلکہ اگر ہو سکے تو بطور احسان کچھ زیادہ ہی دینا چاہئیے۔مزدور کی اُجرت فورا ادا کر دینی چاہئیے کیونکہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:- أعْطُوا الْآخِيرَ أَجُرَهُ قَبْلَ أَنْ يَحِفَّ عَرَقُهُ بہر حال مزدور کی اُجرت کا لحاظ رکھنا نہایت ضروری ہے اور نہ صرف اُجرت کا لحاظ رکھنا ہی نہایت ضروری ہے بلکہ اسے گالی دینا اور مارنا وغیرہ بھی منع ہے۔یہ ضروری نہیں کہ ضرور مسلمان کو ہی اُجرت پر لگایا جائے بلکہ کافر کو بھی اجرت پر لگایا جا سکتا ہے مگرکشی الوسع اپنے مسلمان بھائیوں کی ہی امداد کرنی چاہئیے۔لے مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل ہی اس کی اُجرت ادا کر دو۔منہ [24]