اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 18 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 18

اگر مرد تم نہ کھائے اور کہہ دے کہ میں نے جھوٹ بولا تو اسے ۸۰ کوڑے لگائے جائیں گے اور اگر عورت قسم نہ کھائے اور کہے کہ یہ الزام صحیح ہے اور میں مُجرم ہوں تو پھر اسے زنا کی سزادی جائے گی۔ذرائع معاش انسان کھانے پینے کا محتاج ہے۔بغیر کھانے پینے کے اس کی زندگی محال ہے۔اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی تب ہی ہو سکتی ہے جب انسان کے پیٹ میں کچھ ہو۔بغیر اس کے عبادت بھی محال ہے۔اگر چہ انسان کو رزق اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملتا ہے مگر اس کا فضل بھی تب ہی نازل ہوتا ہے جب یہ محنت کرتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ ہر شے اس کے لئے مہیا کرتا ہے۔اگر یہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا رہے تو سوائے اس کے کہ بھوکا مر جائے اور کیا ہوگا۔لہذا لازم ہے کہ محنت کی جائے۔اب تین ہی صورتیں ہیں۔(۱) لوگوں سے سوال کرتا پھرے اور اپنا پیٹ پالے۔یا (۲) کوئی زمین ہو تو زراعت کرے۔یا (۳) تجارت کرے اور اپنا گزارہ چلائے یا شکار کرے۔سوال کرنا تو شریعت اسلام میں سخت منع ہے۔اور یوں بھی سوال کر کے کسی [18]