اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 17 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 17

لعان اگر کوئی شخص اپنی بیوی پر یہ الزام لگائے کہ اس نے زنا کیا ہے۔اور جیسا کہ شریعت کا حکم ہے۔چار گواہ رؤیت موجود نہ ہوں۔مرد اپنی بات پر قائم ہو اور عورت انکار کرے تو اس صورت میں معاملہ قضاء ( عدالت ) میں قاضی (حاکم) کے سامنے پیش ہوگا۔قاضی ہر دو سے دریافت کرے گا۔اگر ہر دو اپنی اپنی بات پر مصر ہوں تو قاضی ہر دو سے تمہیں کھلائے گا۔پہلے چار دفعہ مرد قسم کھا کر کہے گا کہ :- میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس عورت نے زنا کیا ہے“ اور پانچویں دفعہ کہے گا کہ :- اگر میں اس معاملہ میں جھوٹا ہوں تو مجھ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو" اسی طرح عورت چار دفعہ تمہیں کھا ئیگی کہ :- اللہ تعالیٰ کی قسم میں نے زنا نہیں کیا یہ جھوٹ بولتا ہے۔اور پانچویں دفعہ کہے گی کہ: اگر میں نے اس معاملہ میں جھوٹ بولا ہو تو مجھ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو اس کو لعان کہتے ہیں۔لعان کے بعد ان کا نکاح فسخ ہو جائے گا اور ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں رہے گا۔اور مہر مرد کو دینا پڑے گا۔[17]