اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 98 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 98

احمد یہ کوعلماء اور حکومت کی طرف سے شدید مخالفت اور ظالمانہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا جن کے باعث حضور انور اور جماعت کے بہت سے احباب کو ترک وطن کرنے پر مجبور ہونا پڑا انگر حضور کی اولوالعزم قیادت کے طفیل جماعت احمدیہ کو گزشتہ ساڑھے چارسالوں میں جو نمایاں کامیابیاں اور ترقیات حاصل ہوئی ہیں وہ اپنی شان میں بے نظیر ہیں۔اس وقت حضور انورلنڈن میں فروکش ہیں۔تائیدات الهیه اس عرصہ کی تمام تائیدات الہیہ کا شمار کرنا اس جگہ مشکل ہے۔قرآن مجید کے متعدد زبانوں میں تراجم توسیع تبلیغ و تربیت کے پروگرام۔یورپ۔کینیڈا۔امریکہ۔آسٹریلیا وغیرہ ممالک میں احمدیہ مشنوں کے وسیع قطعات کی خرید۔خلافتِ ثالثہ میں اسپین میں ساڑھے سات صد سال کے بعد جو پہلی مسجد کی تعمیر شروع ہوئی۔آپ نے اس کا شاندار افتتاح فرمایا۔آسٹریلیا۔تھی۔سنگا پور اور سری لنکا ممالک میں آپ پہلے خلیفہ ہیں جو تشریف لے گئے۔آپ نے یورپ۔امریکہ اور کینڈا کے بھی دورے فرمائے۔اب دنیا بھر میں مساجد کا قیام تیزی سے فرمار ہے ہیں اور صد سالہ جو بلی ۱۹۸۹ء میں منانے کی کاروائیاں بھی جو بن پر ہیں۔اللہ تعالیٰ پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور اس فتح کی صدی میں کامیاب و کامران فرمائے۔اور تمام شرور سے محفوظ و مامون رکھتے۔آمین [98]