اسلام کی کتب (پانچویں کتاب)

by Other Authors

Page 97 of 103

اسلام کی کتب (پانچویں کتاب) — Page 97

سیدنا حضرت مرزا طاہر احد خلیفة المسیح الرابع جماعت احمدیہ کے موجودہ امام سیدنا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بھی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے اور سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں۔آپ کی ولادت ۱۸؍ دسمبر ۱۹۲۸ء کو ہوئی۔پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور جامعہ احمدیہ ربوہ سے شاہد کی ڈگری حاصل کرنے کے علاوہ آپ نے قریبا دو سال یورپ میں بھی تعلیم حاصل کی۔فارغ التحصیل ہونے کے بعد سے لیکر مسند خلافت پر جلوہ افروز ہونے تک حضور نے یکے بعد دیگرے صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ ، صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ، ناظم وقف جدید انجمن احمد یہ اور متعدد دوسرے اہم عہدوں پر فائز رہ کر جماعت کی مثالی خدمات انجام دیں۔آپ رکن مجلس بھی تھے۔آپ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک اعلیٰ پایہ کے مصنف، جادو بیان مقر راور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حامل قائد ہیں۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد مجلس انتخاب خلافت کے ذریعہ 9 جون ۱۹۸۲ء کو بحیثیت خلیفہ اسیح الرابع آپ کا با برکت انتخاب عمل میں آیا۔گویا اس وقت آپ کو اس منصب جلیلہ پر فائز ہوئے قریبا ساڑھے چار سال کا عرصہ ہو رہا ہے۔اس دوران پاکستان میں جماعت [97]