اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 48 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 48

48 ہوگئیں۔اور پیٹ پشت سے لگ گئے۔ہفتہ نہیں۔دو ہفتہ نہیں۔تین سال متواتر وہ بہی خواہ بنی نوع انسان اپنے ماننے والوں کے ساتھ صرف اس لئے دُکھ دیا گیا کہ وہ کیوں خدائے واحد کی پرستش اور اخلاق کی اعلیٰ تعلیم دیتا ہے؟ مگر اُس نے ان تکالیف کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کی۔تین سال کی متواتر تکلیف کے بعد بعض رؤساء مکہ کی انسانیت اس ظالمانہ فعل پر بغاوت کرنے لگی۔اور اُنہوں نے اُس معاہدہ کو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کیا گیا تھا چاک کر دیا۔اور آپ اس وادی سے نکل کر باہر آگئے۔مگر آپ کے بوڑھے چا اور وفادار بیوی ان صدمات کے اثر سے نہ بیچ سکے۔اور کچھ دنوں کے بعد فوت ہو گئے۔اہلِ مکہ کی بے پرواہی کو دیکھ کر آپ نے عرب کے دوسرے شہروں کی طرف توجہ کی۔اور طائف کے لوگوں کو خدائے واحد کی پرستش کی دعوت دینے کے لئے تشریف لے گئے۔طائف مکہ سے ساٹھ میل کے فاصلہ پر ایک پرانا شہر ہے۔اس شہر کے لوگوں کو جب آپ نے خدا کا کلام سنایا تو وہ مکہ والوں سے بھی زیادہ ظالم ثابت ہوئے۔پہلے انہوں نے گالیاں دیں۔پھر کہا شہر سے نکل جاویں۔جب آپ واپس آرہے تھے تو بدمعاشوں اور کتوں کو آپ کے پیچھے لگا دیا۔پتھر پر پتھر چاروں طرف سے آپ پر پڑتے تھے اور مئے پیچھے دوڑتے تھے۔سر سے پاؤں