اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 45 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 45

45 کو بادشاہت پر ترجیح دیتا ہوں۔ادھر اہل مکہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اور زیادہ تکلیفیں دینی شروع کیں۔اور آخر آپ کے چچا جو مکہ کے بڑے رئیس تھے اور ان کی وجہ سے لوگ آپ کو زیادہ دُکھ دینے سے ڈرتے تھے کہا کہ ” آپ کسی اور رئیس کا لڑکا اپنا لڑ کا بنالیں۔اور محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو ہمارے حوالے کر دیں۔تاہم اس کو سزاد ہیں۔“ اُنہوں نے کہا۔یہ عجیب درخواست ہے۔تم چاہتے ہو کہ میں تمہارے لڑکے کو لے کر اپنا مال اُس کے حوالے کردوں اور اپنے لڑکے کو تمہارے حوالے کر دوں کہ تم اُسے دُکھ دے دے کر ماردو؟ کیا کوئی جانور بھی ایسا کرتا ہے کہ اپنے بچہ کو مارے اور دوسرے کے لڑکے کو پیار کرے؟“ جب اہلِ مکہ نا اُمید ہوئے تو انہوں نے درخواست کی کہ اچھا۔” آپ اپنے بھتیجے کو یہ سمجھائیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے ایک ہونے پر اس قدر زور نہ دیا کرنے اور یہ نہ کہا کرے کہ بچوں کی پرستش جائز نہیں۔اور جو کچھ چاہے کہے۔" چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے چانے بلا کر کہا کہ ملکہ کے رؤساء ایسا کہتے ہیں۔کیا آپ اُن کو خوش نہیں کر سکتے ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا کہ " آپ کے مجھ پر بہت احسان ہیں۔مگر میں آپ کے لئے خدا کو نہیں چھوڑ سکتا۔اگر آپ کو لوگوں کی مخالفت کا خوف ہے تو آپ مجھ سے الگ ہو جائیں۔مگر میں اس صداقت کو جو