اسلام کی کتب (چوتھی کتاب)

by Other Authors

Page 44 of 89

اسلام کی کتب (چوتھی کتاب) — Page 44

44 روکا۔انصاف اور عزل کا حکم دیا۔محبت کی تعلیم دی اور تقوی کا راستہ بتایا۔تب وہ لوگ جو ہمارے بھائی بند ہیں۔اُنہوں نے ہم پر ظلم کرنا شروع کیا۔ہم کو طرح طرح کے دُکھ دینے شروع کئے۔ہم آخر تنگ آکر اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔اور تیرے ملک میں آئے ہیں۔اب یہ لوگ ہمیں واپس لے جانے کے لئے یہاں بھی آگئے ہیں۔ہمارا قصور اس کے سوا کوئی نہیں کہ ہم اپنے خدا کے پرستار ہیں۔اس تقریر کا بادشاہ پر ایسا اثر ہوا کہ اُس نے مسلمانوں کو واپس کرنے سے انکار کر دیا۔مکہ کے وفد نے درباریوں سے ساز باز کر کے پھر بھی دوسرے دن بادشاہ کے سامنے وہی سوال پیش کیا اور کہا کہ یہ حضرت مسیح کو گالیاں دیتے تھے۔بادشاہ نے پھر دوبارہ مسلمانوں کو بلایا۔انہوں نے جو اسلام کی تعلیم مسیح کے متعلق ہے بیان کر دی۔کہ ہم اُن کو خدا تعالیٰ کا پیارا اور نبی مانتے ہیں۔ہاں ہم انہیں کسی طرح بھی خدائی کے قابل نہیں جانتے۔کیونکہ ہمارے نزدیک خدا تعالیٰ ایک ہے۔اس بات پر درباری جوش میں آگئے اور بادشاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کو سزا دے۔مگر بادشاہ نے کہا کہ میرا یہی عقیدہ ہے۔اور اس عقیدہ کی وجہ سے اِن لوگوں کو ظالموں کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتا۔پھر درباریوں سے کہا کہ مجھے تمہارے غصہ کی بھی پرواہ نہیں ہے۔خدا